ایچ ای سی نے داخلوں کیلئے مفت ٹیسٹ سروس متعارف کروادی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 13:30
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء):ایچ ای سی نے داخلوں کے لیے مفت ٹیسٹ سروس متعارف کروا دی جس کے تحت ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تمام اخراجات ایچ ای سی کی جانب سے ادا کیے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ کے نتائج دو گھنٹے میں جاری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری ونجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے داخلوں کے ٹیسٹ کیلئے اپنا علیحدہ ادارہ ” ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل “ (ای ٹی سی ) تشکیل دے دیا ہے ۔
یہ ادارہ اُمیدواروں کو داخلے کے امتحان کی مفت خدمات فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے ایجوکیشن ٹیسٹنگ سروس کا مقابلہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) سے ہوگا۔این ٹی ایس مختلف اداروں سے فی امیدوارداخلہ ٹیسٹ کے عوض 500 روپے وصول کرتا ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ این ٹی ایس سے متعلق شکایات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے نتائج میں بھی تاخیر کی شکایات موصول ہو رہی تھیں یہاں تک کہ یہ معاملات عدالت تک جاپہنچے تھے ۔
لیکن اب ایچ ای سی نے بھی اپنی سروس متعارف کروادی ہے جس کے تحت مختلف جامعات اور انسٹی ٹیوٹس میں داخلے کیلئے طلبا کو مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ٹیسٹ کے اخراجات ہائرایجوکیشن کمیشن خودادا کرے گا۔ ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ مفت ٹیسٹ سروس کے لیے تشکیل دیا گیا ادارہ ای ٹی سی ایک خود مختار ادارہ ہوگا جس کے پاس سوالات کااپنا بینک موجود ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اچھی شہرت کے حامل حاضر سروس اور ریٹائرڈ پروفیسر صاحبان اس ٹیسٹ کے سوالات تیار کریں گے اور ٹیسٹ کے مراحل کی نگرانی بھی انہیں صاحبان سے کروائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ کے ساتھ ہی امیدوار کو ایک جوابی کاربن کاپی سی جائے گی جبکہ ٹیسٹ کے بعد دو گھنٹے کے اندر نتائج ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں گے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ٹیسٹ کے نتائج دوسال کیلئے قابل قبول ہوں گے ۔ یہ ٹیسٹ سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جائے گاجس میں طلبا اب بلامعاوضہ شرکت کرسکیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.