امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی نماز جمعہ کے بعد باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:34

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی نماز جمعہ کے بعد باران رحمت کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے قوم سے نماز جمعہ کے بعد باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اوردیہاتوں میں عوام نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کریں۔ انہوں نے آئمہ کرام اورخطیب حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میںخصوصی اہتمام کریں۔