ملک بھر میں خشک سالی ،بارشیں نہ ہو نے کے با عث گندم کی فصل متا ثر ہو نے کا خدشہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ملک بھر میں خشک سالی بارشیں نہ ہو نے کے با عث گندم کی فصل متا ثر ہو نے کا خدشہ پیداوار میں شدید کمی کا اندیشہ حکومت گندم خرید کا حدف پورا نہیں کر سکے گی تفصیلات کے مطابق پا کستان بھر میں با رشوں کا سلسلہ تاحال شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں شدید کمی کا خدشہ ظا ہر کیا جا رہا ہے زرعی ما ہرین کے مطا بق رواں سال خشک سردی کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور ربیع کی فصل با رشوں کے نہ ہو نے سے بری طرح متا ثر ہو رہی ہے ما ہرین نے کہا کہ اگر بروقت با رشوں کا سلسلہ شروع نہ ہوا تو کورا پڑنے سے گندم کی فصل شدید متاثر ہو گی گندم کے خو شے میں دا نہ نہیں پڑے گا اور پیداوار میں کمی ہو گی اور گندم کی کوا لٹی بھی وہ نہیں رہے گی حکومت محکمہ فوڈ بھی گندم خرید کا ہدف پورا نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :