رحمان ملک کا زہریلی شراب پینے سے 42 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار ،واقعے کی رپورٹ طلب

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:23

رحمان ملک کا زہریلی شراب پینے سے 42 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار ،واقعے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) چیئرمین سینیٹ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینیسے 42 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہغمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے بطور چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کمیٹی کو مفصل رپورٹ دے کہ واقعے کے پیچھے کیا محرکات ہیں،ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور واقعے کی آزادانہ تفتیش کی جائے تاکہ انصاف مل سکے

متعلقہ عنوان :