کاشتکاروں کو تنے کے گلائو کی بیماری کے حملہ سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ شدید موسم سرما، دھند اورکورے کے باعث بینگن کی پنیری پر تنے کے گلائو کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جو پودوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار پنیری پر گہری نظر رکھیں اور تنے کے گلائو کی بیماری کے حملہ کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی اس کے تدارک کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ دیگر پودوں میں اس بیماری کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے تنے پر پہلے ہلکا سیاہ یا بھورا نشان بنتاہے جو بعد ازاں پھیل کر دائرے کی شکل اختیار کرلیتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس بیماری سے پودے کو خوراک کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے مرجھا جاتے ہیں اس طرح کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :