کاشتکار سونف کی کاشت جلد مکمل کر لیں،ماہرین زراعت

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ماہرین محکمہ زراعت فیصل آبادنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سونف کی کاشت جلد مکمل کریں۔ سونف کی کاشت کے لیے زرخیز چکنی مٹی والی زمین کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

سیلابی زمینوں میں بغیر پانی کے بھی سونف کی فصل کاشت کی جاسکتی ہے، یہاں ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشت سے قبل کھیت میں 3سی4 مرتبہ گہراہل چلا کر زمین کو ہموار کرلیں اور3سے 4ٹرالیاں گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملائیں۔

سونف کی کاشت لائنوں میں وٹیں بنا کر بذریعہ چھٹہ کریں۔ چھٹہ سے کاشت کی گئی فصل زیادہ پیداوار دیتی ہے ۔ سونف کی کاشت کے لیے 4تا5کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں۔ بیج کی بوائی کے 10سی12دن کے دوران فصل کا اگائو مکمل ہوجاتا ہے۔ کاشتہ فصل کو اگائو کے بعد پہلی آبپاشی جب پودے 5سے 6انچ کے ہوجائیں تو کریں۔