آئی سی ایم ایس سکول اینڈ کالج ورسک روڈ کیمپس میں مفت آئی کیمپ کاانعقاد

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)پشاورگلبہارلائنز کلب ،آئی سی ایم ایس لائنز کلب اور پیکو حیات آباد کے زیراہتمام مشترکہ طورپرایک روزہ مفت آئی کیمپ آئی سی ایم ایس سکول اینڈ کالج ورسک روڈ کیمپس میں منعقد ہوا،ایک روزہ آئی کیمپ میں پیکوحیات آباد کے ڈاکٹروں نے آنکھوں کے مرض میں مبتلا 524مریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیااوران میں پشاورگلبہار لائنز کلب اورآئی سی ایم ایس لائنز کلب کی جانب سے مفت ادویات اورعینکیں بھی تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 34ایسے مریض بھی آئے جن کی آنکھوں میں سفید موتیاں ہیں ان 34مریضوں کا آپریشن عنقریب پیکوحیات میڈیکل کمپلیکس میںہوگا۔