شارجہ میں ہندوستانی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے آٹھویں منزل سے گر کر جاں بحق

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:06

شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) شارجہ کے انڈ سٹرل ایریا میں ایک بھارتی شہری خواتین کے کمرے میں جھانکتے ہوئے پائوں پھسلنے سے بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شارجہ پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی مو قع ہر پہنچ کر لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا ۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہو ا کہ بھارتی شہری توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوا تا ہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ گرنے والا شخص خواتین کے کمرے کی طرف تانک جھانک کر رہا تھا کہ اچانک اسکا پائوں پھسل گیا۔

متعلقہ عنوان :