سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کی انشورنس کمپنیوں کو اچھا ریکارڈ رکھنے والا صارف کو 30فیصد ڈسکائونٹ دینے کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:06

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) سعودی مانیٹری ایجنسی ساما نے مملکت میں موجود انشورنس کمپنیوں سے کہا ہے کہ ایسے صارفین جنہوں نے 3سال سے کلیم نہیں کیا ان کو 30فیصد تک انشورنس میں رعایت کی جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساما کی جانب سے انشورنس کمپنیوں کو جاری ہدایا ت میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کا سال بھر میں ایکسیڈینٹ نہیں ہوا انہیں 15فیصد 2سال والوں کو 20فیصد اور 3سال والوں کو 3فیصد رعایت دی جائے۔ساما کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام کمپنیوں کو اس حکم نامے پر یکم اپریل سے عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :