کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:06

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آخری چنائی والی کپاس کو الگ رکھیں اور اس سے بیج نہ بنائیں کیونکہ اس کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج کے قابل نہیں رہتانیز کپاس کی مختلف اقسام کو الگ الگ گوداموں میں رکھا جائے تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثر نہ ہو، یہاںایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ چنی ہوئی کپاس کو خشک جگہ پر اور ہر قسم کی کپاس کو الگ الگ رکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد اس کھیت میں بھیڑ بکریاں چھوڑ دیںتاکہ وہ بچے کفددفددفھچے ٹینڈے کھا لیں اور اس طرح ان میں موجود گلابی سنڈی ودیگر سنڈیاں بھی تلف ہو جائیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔