ایئر بس نے دوبئی کی امارات ایئر لائن کو پہلا اے 380سپر جمبو طیارہ فراہم کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

ایئر بس نے دوبئی کی امارات ایئر لائن کو پہلا اے 380سپر جمبو طیارہ فراہم ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے دوبئی کی امارات ایئر لائن کو پہلا اے 380سپر جمبو طیارہ فراہم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرٹس ایئر لائن کیلئے پہلا اے 380سپر جمبو طیارہ فراہم کردیا گیا ہے جس میں رولز رائس کے انجن لگے ہوئے ہیں۔ اپریل 2015ء میں ایئر بس اور رولز رائس کے درمیان کمپنی کے 50طیاروں کیلئے انجن کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مالیت 9.2ارب ڈالر ہے ۔ایمرٹس نے مجموعی طور پر 142طیاروں کی خریداری کا آڈر دیا ہے ۔