یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کا رجحان

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ یورپی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یورو نیکسٹ کے تحت قیمتوں میں 1.2فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 167.75یورو فی ٹن میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت قیمتوں میں4.1فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور مستقبل کے معاہدے 4.10ڈالر فی بیشل میں طے پائے ۔ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی اور کرسمس کے موقع پر تقریبات میں اضافے کی وجہ سے گندم کی مارکیٹ پر بہت ہی اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔