امریکا میں گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) امریکا میں گیس کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نیویارک مرکنٹائل ایکسیچنج میں گیس کی قیمتوں میں 2.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.761ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

گیس کی قیمتوں میں 9.9سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلے پر قیمت 3.77ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو گزشتہ دو سال کی بلند ترین شرح ہے۔

متعلقہ عنوان :