ویتنام کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح 6.21فیصد رہنے کی توقع

جمعرات 29 دسمبر 2016 13:01

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) رواں سال کے دوران ویتنام کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح 6.21فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ملکی محکمہ شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی شرح 6.68فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سال کی اوسط شرح 6.21تک پہنچ گئی ہے ۔ تاہم اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے ۔حکومت نے سال رواں کیلئے یہ شرح 6.68فیصد مقرر کی تھی ۔ اعدادو شمار کے مطابق زراعت اور کانکنی کے شعبے میں اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی جی ڈی پی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔