لیاقت آباد میں پھلوں کے گودام میں آگ لگ گئی،ڈرائی اور تازہ فروٹ جل گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) لیاقت آباد میں پھلوں کے گودام میں آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر4میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فروٹس کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس سے گودام میں موجود ڈرائی اور تازہ فروٹ جل گئے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :