کویت کا عراق سے گیس کی درآمد کا فیصلہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:28

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) کویت نے عراق سے گیس کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے ۔کویت کے وزیر تیل و توانائی نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پڑوسی ملک عراق سے روزانہ 200ملین کیوبک فٹ گیس کی درآمد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جائیگا ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت اور مقدار کے بارے میں تمام جزویات کو حتمی شکل دینے کے بعد معاہدے پر عمل درآمد ہوگا۔ واضح رہے کہ کویت تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا رکن ہے تاہم ملک میں گیس کی پیداوار بہت کم ہے ۔ موسم سرما میں ہر سال کویت پڑوسی ممالک سے گیس درآمد کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :