عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:27

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) عالمی منڈی میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ رواں سال شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تابنے کی قیمتوں میں تقریباً 20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مبصرین کا خیال ہے کہ یہ 2010ء کے بعد سب سے زیادہ سالانہ اضافہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتوں میں 2.7فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45440یوآن یا 6548ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 1.4فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 5547ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔