ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کمیودیٹی ایکسچینج میں ربڑ کی قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 2.18ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت قیمتوںمیں کمی ہوئی اور مستقبل کے سودے 2637ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔سنگاپور میں قیمتوں میں 2.5سینٹ کی کمی ہوئی اور مستقبل کے سودے 184یو ایس سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے ۔