عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورفی اونس قیمت 1138ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل یہ قیمت 1148.98ڈالر ریکارڈ کی گی گئی تھی ۔ بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوںمیں 0.5فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت1143.98ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ یو ایس گولڈ فیوچر کی قیمتوں میں بھی 0.5فیصد اضافہ ہوا۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1139.42ڈالر رہی ۔