وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر کونسل کے 53 ویں بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے مظفر آباد پہنچ گئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر کونسل کے 53 ویں بجٹ اجلاس کی ..

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد جموں کشمیر کونسل کے 53 ویں بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے جمعرات کو یہاں پہنچ گئے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور سینیٹر پرویز رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

مظفر آباد آمد پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے ‘وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر وہاں موجود عوام نے لوڈ شیڈنگ کی زیادتی اور دیگر مسائل پر احتجاج بھی کیا۔