وقار ذکا نے کراچی ائیر پورٹ میں اسلحہ کےساتھ داخل ہونے کا دعوی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 11:41

وقار ذکا نے کراچی ائیر پورٹ میں اسلحہ  کےساتھ داخل ہونے کا دعوی کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : پاکستان کے متنازعہ اداکار اور میزبان وقار ذکا اکثر اپنی باتوں اور اپنے مزاج کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں وقار ذکا نے کراچی ائیر پورٹ میں اسلحے سمیت داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں وقار ذکا نے بتایا کہ میرے ساتھ میرا ایک دوست موجود ہے جس کے پاس اس کا لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ویڈیو میں دکھایا کہ ہم جناح ائیر پورٹ کے باہر کھڑے ہیں اور سکیورٹی پر مامور افراد نے ہمیں نہ صرف ائیر پورٹ کے اندر داخل ہونے سے نہیں روکا بلکہ ہماری گاڑی کو کلئیر کر کے گزار دیا۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی ائیر پورٹ پر ہوئے اتے بڑے حملے کے بعد بھی ائیرپورٹ پر سکیورٹی کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی اسلحہ لیکر داخل ہو سکتا ہے۔ وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں مزید کہاکہ یہ دکھانے کا مقصد ائیر پورٹ یا سکیورٹی انتظامیہ کی بے عزتی کرنا نہیں بلکہ یہ احساس دلانا ہے کہ اس قدر ناقص سکیورٹی سے کوئی بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ وقار ذکا کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :