ایران کے بے گھر اور غریب افراد قبروں میں سونے پر مجبور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 11:33

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) :تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء): ایران میں بے گھر افراد قبروں میں سونے پر مجبور ہو گئے ہیں، قبروں میں سوئے افراد کی تصاویر دیکھ کر ہر کوئی محو حیرت ہے۔ تہران سے 20 کلو میٹر دور مغربی علاقہ میں بے گھر افراد کو قبروں میں سویا پایا گیا۔ ایک ایرانی فری لانس فوٹوگرافر نے قبروں میں سوئے افراد کی چند تصاویر شائع کیں جس نے ایرانی قوم کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غلام حسینی نامی فوٹوگرافر کی جانب سے لی گئیں یہ تصاویر شہریار کے علاقہ میں لی گئیں جو ایرانی دارالحکومت سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔ ان تصاویر نے ایرانی صدر حسن روحانی کی توجہ بھی حاصل کر لی۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ تو سن رکھا تھا کہ کچھ بے گھر اور غریب افراد پُلوں کے نیچے سوتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سنا تھا کہ یہ افراد مزاروں اور قبروں میں بھی سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حکومت ان افراد کو اہسے زندگی بسر کرتے ہوئے ہرگز نہیں دیکھ سکتی۔

متعلقہ عنوان :