سانحہ بلدیہ ٹائون کا منصوبہ متحدہ کے بلدیہ سیکٹر آفس میں بنا،غلام علی عرف گولی

رحمان بھولا کے ساتھ فیکٹری پہنچے تھے ، پورے واقعے میں کالو ڈاڈا اور فریال بھی ساتھ موجود تھے،دوران تفتیش انکشاف

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی کی راکھ راز اگلنے لگی ، فیکٹری جلانے کا منصوبہ متحدہ کے بلدیہ سیکٹر آفس میں بنا ، دروازے بند کرنے کے بعد کیمیکل پھینک کر آگ لگائی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی نے سانحے کی منصوبہ بندی بلدیہ ٹائون سیکٹر آفس کے گرائونڈ میں کرنے ، فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کرنے اور کیمیکل پھینکنے کا اعتراف کیا ۔

ملزم نے بتایا کہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور سفید کارمیں فیکٹری پہنچے تھے جبکہ پورے واقعے میں رحمان بھولا ، کالو ڈاڈا اور فرال نامی ملزم ساتھ تھے۔ گولی نے یہ بھی بتایا کہ آگ لگانے کے بعد معلوم ہوا کہ آگ بڑے پیمانے پر لگ گئی ہے۔ بلدیہ ٹائون کی گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو 249 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔