کراچی میںشدید دھندکے باعث قائدآباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 9 پروازیں متاثر اور سپرہائی وے سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک2گھنٹے تک مشکلات کا شکار

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:35

کراچی میںشدید دھندکے باعث قائدآباد انٹر نیشنل  ایئرپورٹ پر 9 پروازیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) کراچی میںشدید دھندکے باعث قائدآباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر 9 پروازیں متاثر اور سپرہائی وے سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک2گھنٹے تک مشکلات کا شکار رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں شارع فیصل ائیرپورٹ سگنل سے ملیر ہالٹ ،ملیر ہالٹ سے قائد آباد، اسٹیل ٹاون، نیشنل ہائی وے اور سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے مقام پر بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم 2گھنٹے بعد دھند چھٹنا شروع ہوئی اور حد نگاہ بھی 100میٹر سے بڑھ کر4.2 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پر فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ملکی اورغیر ملکی 9پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مسقط سے کراچی آنیوالی پرواز کی آمد میں ساڑھی3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پرواز جمعرات کی صبح 6 بجے کی بجائے ساڑھی9 بجے کراچی پہنچی ۔ائیر پورٹ انکوائری کے مطابق دوحہ سے کراچی کی پرواز کی آمد میں آدھے گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔ پرواز صبح ساڑھی7 بجے کی بجائے 8بجے پہنچی، جدہ سے کراچی آنی والی پی آئی اے کی پروازسوا 8بجے پہنچی جبکہ جدہ سے کراچی آنی والی پرواز کو ساڑھے تین بجے صبح پہنچنا تھا اوردبئی سے کراچی کی پرواز صبح 8 بجے پہنچی جسے رات ساڑھے 3 بجے لینڈ کرنا تھا۔ واضح رہے کہ استنبول، دمام اور جدہ سے آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :