دبئی:نئے سال کی شروعات سے پہلے پولیس نے غیر قانونی طور پر آتشبازی کا سامان رکھنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 09:24

دبئی:نئے سال کی شروعات سے پہلے پولیس نے غیر قانونی طور پر آتشبازی کا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین،29دسمبر2016): نئے سال کا آغاز ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں لیکن دبئی پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ۔دبئی میں کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچانے کے لیے آتشبازی کا سامان بیچنے والوں کے خلا ف کارروائی کرنے کے لیئے ٹیمیں ترتیب دے دیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے غیر قانونی طور پر آتشبازی کا سامان بیچنے والے افراد کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بے انتہا کو ششوں کے باوجود آتشبازی کے سامان کی خریدو فروخت میں کمی کی بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشبازی کی وجہ سے اکثر بچوں کے جھلسنے ، یا مختلف جگہوں پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو تے رہئتے ہیں۔ پچھلے سال کسی بھی شخص کے زخمی ہو نے کی اطلاع نہیں ملی لیکن املاک کو آگ لگنے سے نقصان کی رپورٹ درج ہوئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

آتشبازی کے پٹاخوں کی وجہ سے کسی کی جا ن بھی جا سکتی ہے ۔، کیونکہ متعدد غیر قانونی پٹاخے بنانے والے افراد ان میں پھٹنے والا مٹیریل کچھ زیادہ ہی بھر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ایک معمولی پٹاخے کا دھماکہ بھی پر اثر ہو تا ہے۔ہر خاندان کا یہ فریضہ ہو نا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اگر وہ ایسے کسی بھی پٹاخوں کا استعمال کرتے ہیں جو غیر قانونی ہیں ان اس کے استعمال سے روکیں ۔ اور جس جگہ سے بچوں نے وہ پٹاخے یا آتشبازی کا سامان خریدا ہو اسکی اطلاع پولیس کو کریں۔