دبئی: نئے سال کے موقع پر متعدد سڑکیں بند رہیں گی : آر ٹی اے

جمعرات 29 دسمبر 2016 09:09

دبئی: نئے سال کے موقع پر متعدد سڑکیں بند رہیں گی : آر ٹی اے

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016):نئے سال کی خوشیوں کے دوبالا کرنے کے لئے اور شہریوں کو سڑکوں پر مشکلات سے بچانے کے لیے دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے متعدد سڑکوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آر ٹی اے حکام کے مطابق شہریوں کوگاڑیوں سمیت ایسی سڑکوں پر جانے سے روکا جائے گا جہاں نئے سال کی خوشی میں پیدل چلنے والوں کا رش ہو گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق برج خلیفہ ضلع کے متعدد روڈز پر سائن بورڈ ز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ان روڈز میں عود میطاء، العسیال روڈ ، زابیل برج، السعدہ روڈ ، اور بزنس بے کی اندرونی سڑکیں شامل ہیں۔شیخ زید روڈ اور الخلیل روڈ کو فنانشل سنٹر پر رش کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے فناشل سنٹر روڈ اور محمد بن راشد بلیوارڈ پر ٹریفک سگنل کو مانیٹر کیا جائے گا۔آرٹی اے نے ایمار ڈسٹرکٹ میں شہریوں کے لیے 17000کار پارک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔