جدہ : سعودی پولیس نے مخلوط پارٹی کرنے والے افرادکو گرفتار کر لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 09:05

جدہ : سعودی پولیس نے مخلوط پارٹی کرنے والے افرادکو گرفتار کر لیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): گزشتہ دنوں یوٹیوب پر اپلوڈہونے والی ویڈیو جس میں چندسعودی مرد وخواتین کو نشے کی حالت میں رقص کرتے دیکھا گیا تھا، اب سعودی پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

اس چھوٹے سے ویڈیو کلپ میں صاف دیکھا جاسکتاہے کہ سعودی نوجوان مردو خواتین کے شراب نوشی کر رہے ہیں ،جبکہ چار سے پانچ خواتین رقص بھی کر رہی ہیں ۔ ان میں سے ایک خاتون تو بالکل نیم بر ہنہ حالت میں دیکھ جاسکتی ہے ۔ پکڑ ے جانے والے افراد نے پہلے تو انکار کیا لیکن پھر بتایا کہ انہوں نے ہی یہ پارٹی ارینج کی تھی ۔واضع رہے کہ سعودی عرب میں مخلوط رقص سرود کی پارٹیوں پر پابندی عائد ہے ۔