ابو ظہبی: متحدہ عرب امارت میں دھند نے ڈیرے جما لیئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:58

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارت میں دھند نے ڈیرے جما لیئے

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): گزشتہ چند دنوں سے ابو ظہبی اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج جاری ہے ۔ دھند کی وجہ سے دفاتر میں صبح سویرے پہنچنے والے افراد کو خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

دبئی کے مختلف علاقوں برج خلیفہ ، ڈاؤن ٹاؤن میں دھند کے باعث ٹریفک جام کی صورت حال پیش آنا معمول کی بات ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔ رات اور صبح کے اوقات میں 50میٹر سے بھی کم دکھائی دیں گی ۔جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔