نجران: سعودی شہری نے دیت کی رقم ادا کر کے ہندوستانی شہری کا سر قلم ہونے سے بچا لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:49

نجران: سعودی شہری نے دیت کی رقم ادا کر کے ہندوستانی شہری کا سر قلم ہونے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016):گزشتہ دنوں ایک درد مند سعودی شہری کی طرف سے ایک پاکستانی ڈرائیور کی طرف سے بروقت دیت کی رقم ادا کرکے جان بچانے کی خبر تو سب سنے سنی ہوگی لیکن اب ایک اور سعودی شہری نے ہندوستانی شہری کی کا سرقلم ہونے سے بچالیا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شہری پچھلے آٹھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھا ۔اس کے سر قلم ہونے کا وقت قریب تھا ۔مگر ایک سعودی شہر ی کو اس کا پتہ چلا جس کے بعد مرنے والے فرد کے ورثہ کو دیت کی رقم ادا کر کے ہندوستانی شہری کا سر قلم ہونے سے بچا لیا۔ہندوستانی شہری کو گزشتہ روز سعودی جیل سے رہا کر دیاگیا۔