ابو ظہبی :گھریلوخادماؤں کے لیے 100درہم کا انشورنس پروگرام شروع کیا جائے گا

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:49

ابو ظہبی :گھریلوخادماؤں کے لیے 100درہم کا انشورنس پروگرام شروع کیا جائے ..

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): متحدہ عرب امارات میں گھریلوخادماؤں کے لیئے 100درہم کی انشورنس سکیم متعارف کروانے پر غور کیا جا رہاہے ۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ مختلف انشورنس کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس انشورنس کا فائدہ سپانسر کو بھی ہو گا۔جس میں بھاگ جانے والی گھریلوخادمہ ، دوران ڈیوٹی جاں بحق ہو جانے والی خادمہ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو بھر ا جا سکے گا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں انہوں نے مسودہ تیا ر کر دیا ہے ۔جسے عنقریب حکومت تک بھجوا دیا جائے گا۔