دبئی: ایپل نے متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کا اعلان کر دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:46

دبئی: ایپل نے متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کا اعلان کر دیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016):متحدہ عرب امارات اور دوسرے عرب ممالک کی سب سے بڑی جاب پروائیڈر ایپل کے حکام کا کہناہے کہ عنقریب نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائیگا۔ایپل کمپنی کی جانب سے سیلز ،آپریشن ، اور انجنئیرنگ کے شعبے میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایپل کمپنی کی طرف سے ملازمتوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیاہے ۔ایپل کمپنی کی طرف سے 21ملازمین رکھنے کے لیے اشتہار دیا گیاہے ۔واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایپل کے صرف دو سٹور ہیں جو کہ دبئی مال آف ایمریٹس اور ابو ظہبی یاس مال میں ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں پہلا ایپل سٹور19مئی 2001میں قائم کیا گیاتھا۔