ریاض: غیر ملکی ورکر کی گردن میں پیوست ہونے والے کیل کو کامیاب آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:46

ریاض: غیر ملکی ورکر کی گردن میں پیوست ہونے والے کیل کو کامیاب آپریشن ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016):سعودی ڈاکٹروں کی مہارت کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔عرب خطے میں جڑے ہون بدن کے آپریشن سب سے زیادہ اور مہارت کے ساتھ سعودی عرب میں انجام پا رہے ہیں ،اسکے علاوہ متعدد آپریشن ایسے بھی ہیں جن کا سن کر آپ حیران رہ جائیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی ڈاکٹروں نے ایک کامیاب آپریشن کر کے ایک غیر ملکی کی گردن میں پیوست بڑے کیل کو نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی تعمیراتی ورکرکو دوران ڈیوٹی چوٹ لگی جس میں ایک بڑا کیل اس کی گردن میں پیوست ہو گیا ۔گزشتہ روز کنگ سعود میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد ورکر کی گردن میں پیوست کیل کو نکال دیا۔کیل تقریباََ8سینٹی میٹر لمبا تھا ۔آپریشن کے بعد ورکر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔