مکہ: 911کی سہولت سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو فائدہ پہنچے گا

جمعرات 29 دسمبر 2016 08:46

مکہ: 911کی سہولت سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو فائدہ پہنچے گا

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29دسمبر2016): سعودی پرنس خالد الفیصل نے مکہ کنٹرول سنٹر میں 911کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیئے سکیورٹی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکہ میں قائم کنٹرول سنٹر 911میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیاہے ۔ اب اس ٹیکنالوجی کے ذریعے حجاج کرام کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی ۔جبکہ سنٹر کی مدد سے عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو پیش آنے والی مشکلات کا حل کیا جائے گا۔اس موقع پر پرنس خالد الفیصل نے تمام سکیورٹی حکام کی تعریف بھی کی اور مزید کہا کہ اسی طرح اللہ کے مہمانوں کے لیے انتظامات کیئے جاتے رہیں گے۔