ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف محکمہ ایکسائز کا آپریشن جاری آپریشن کے دوران 35کمرشل اور 85چھوٹی گاڑیوں کو بند کردیا

بدھ 28 دسمبر 2016 23:31

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کے خلاف محکمہ ایکسائز کا آپریشن جاری آپریشن کے دوران 35کمرشل اور 85چھوٹی گاڑیوں کو بند کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای ٹی او ملک اسلم ،رانا قمرالحسن کی زیر نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران 200سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 500سے ز ائد گاڑیوں کی غیر نمونہ،جعلی نمبر پلیٹ اتاری گئیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ شہری اپنی گاڑیوں کو بروقت رجسٹرڈ کروائیں۔