جامعہ کراچی‘ ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

بدھ 28 دسمبر 2016 23:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اور ڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2017 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں30 دسمبر 2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1700 روپے کے عوض(صبح9:00 تا شام 4:00 بجی) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 4:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈونرز نشستوں پر داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 30 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے صبح 9:30 تاشام 4:00 بجے تک حاصل کرکے داخلہ کمیٹی کے آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔