نسٹ اسلام آباد میں منعقدہ مقابلے میں جامعہ کراچی کے طلبہ کی تیسری پوزیشن

بدھ 28 دسمبر 2016 23:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری اور اپلائیڈ فزکس کے طلبہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں منعقدہ مقابلے بعنوان: ’’آل پاکستان ڈی آئی سی ای۔نسٹ2016 ء ‘‘ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروجیکٹ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے شعبہ کیمسٹری کے طالب علم عمیر احمد خان اور دیگر ممبران جن میں اپلائیڈ فزکس کے امجد الیاس، شعیب اور کاشف ریاض شامل تھے نے فزیکل اینڈ ایگریکلچرل سائنسز کی کٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقابلے میں پاکستان کی 60 سے زائد جامعات نے شرکت کی جبکہ 4 کیٹیگریز میں 300 پروجیکٹس نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔ دریں اثناء جامعہ کراچی کی مشیر امور طلبہ ڈاکٹر غزل خواجہ نے طالب علموں کو مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ مسابقت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :