مکحمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشن گوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 22:43

مکحمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشن گوئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) مکحمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں جاری طویل خشک سالی کسی حد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اگلے ماہ کی 5، 6 اور 7 تاریخ کو لاہور سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 جنوری کو پاکستان میں داخل ہوگا۔ اگر ہواؤں کے مقامی سسٹم نے سپورٹ دی تو ملک کے وسطی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔ بارشوں سے گرد و غبار چھٹ جائے گا۔