لاہور شہر میں سانتا کی آمد، شہریوں خاص کر بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 22:10

لاہور شہر میں سانتا کی آمد، شہریوں خاص کر بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) لاہور شہر میں سانتا کی آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح لاہور شہر میں بھی 3 روز قبل کرسمس کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر لاہور شہر میں سانتا کی آمد بھی ہوئی۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہے۔ ویڈیو میں سانتا کو لاہور شہر کی گلیوں اور مختلف مقامات پر گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران سانتا شہریوں خاص کر بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

متعلقہ عنوان :