حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 89طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 23:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 89طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب جامعہ پنجاب میں منعقد ہوئی- الرازی ہال میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلرڈاکٹر ظفر معین ناصر، چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین ، فیکلٹی ممبران، بلوچستان کے طالب علموں اور ان کے اساتذہ نے شرکت کی-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رضا گیلانی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے عوام کے لئے پنجاب دوسرا گھر ہے ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں ، ہمیں یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ہم کسی سے کم نہیں- ہمیں دیگر ڈویلپڈ قوموں کی قومی پالیسیوں کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنی قومی حکمت عملی اس طرح تشکیل دینا ہوگی جس میں پاکستان تیزی سے عظیم قوموں میں اپنی جگہ بنائی-آپ اپنے مقاصد حیات کا تعین کرلیں اور تعلیم کے ذریعے آگے بڑھیں- پاکستانی طالب علم دنیا کی بہترین جامعات میں پڑھ کر پاکستان کو اس کا مستقبل لوٹائیں- یہ ملک آگے بڑھنے کے لئے بنا ہے - ہمارا سب سے بہترین ہتھیار تعلیم ہی- اس حوالے سے حکومت پنجاب نے بہترین تعلیمی سہولیات کے ذریعے پاکستان کا مستقبل محفوظ کردیا ہی-ہم نے اپنے بچوں کے لئے کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو اولیت دی ہے - ہمارے لئے پاکستان اہم ہے اور پنجاب سب سے بھرپور پیار کرتا ہی- انہوں نے اعلان کیا کہ میرٹ پر آنے والے بلوچستان کے طالب علموں کو پنجاب میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی- انڈومنٹ فنڈ کے توسط سے بلوچستان سمیت سارے ملک کے طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے کیونکہ ہم سب ایک ہیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں بے پناہ ترقی ہوگی- بلوچستان سی پیک کا مالک ہی- اس منصوبے کی بدولت بلوچستان کے شہر گوادر میں برتھوں کی تعداد دوبئی سے ڈبل ہوگی-اسی طرح ٹرکوں کے ٹول سے حاصل ہونے والی آمدنی آپ کے پاکستان کے بجٹ کے برابر ہوگی- انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں صوبہ بلوچستان کے طالب علم زیرتعلیم -ہماری کوشش ہے کہ اس کوٹہ میں مزید اضافہ ہو-بعدازاں صوبائی وزیر رضا گیلانی، وائس چانسلر ظفر معین ناصر اور چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن نظام الدین نے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئی-