آصف زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے کراچی میں ملاقات

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 21:57

آصف زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے کراچی میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) آصف زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق صدر آصف زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کراچی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کھیلوں کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔