کچے کے علاقے میں کارروائی ،بوسن گینگ کے 5ڈاکوگرفتار،ایک ہلاک

بدھ 28 دسمبر 2016 23:16

ْمظفرگڑھ۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) مظفرگڑھ پولیس نے بوسن گینگ سے تعلق رکھنے والے پانچ ڈاکوئوںکوگرفتارکرلیاجبکہ ایک ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خیرپورسادات کے علاقے میں بوسن گینگ کے خلاف کچے میں کارروائی جاری تھی کہ ڈاکوئوںنے اس وقت پولیس پرفائرکھول دیاجب انہوںنے ایک اشتہاری فیاض بوسن کی گرفتارکیلئے چھاپہ مارااس دوران کمال بلوچ نامی ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس نے جنید،سکندربوسن ،قلندربوسن ،عبدالقیوم اورغضنفرکوگرفتارکرلیا۔پولیس نے اس موقع پرڈاکوئوںکی پناہ گاہیں بھی تباہ کردیں ۔گینگ کے سرغنہ فیاض بوسنٓ اورمجیدہ بوسن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :