ایس این جی پی ایل نے جولائی سے ستمبر 2016ء کی سہ ماہی کے لیے منافع ظاہر کردیا

بدھ 28 دسمبر 2016 23:13

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) نے جولائی 2016ء سے ستمبر 2016ء تک کے عرصے کے لیے 1,999ملین روپے کا قبل ازٹیکس اور 1,399ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع ظاہر کردیا ہے۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران کمپنی کو 776ملین روپے قبل از ٹیکس اور 543روپے بعدازٹیکس خسارے کا سامنا تھا۔ کمپنی کی جانب سے 2.21روپے فی شیئر منافع ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 30ستمبر 2015ء کو ختم ہونے والے عرصے تک کمپنی نے 0.86روپے فی شیئر خسارہ ظاہر کیا تھا۔

جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی طرف سے ظاہر کیا جانے والا قبل از اور بعد از ٹیکس منافع اب تک کسی بھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی جانب سے ظاہر کیا جانے والا سب سے زیادہ منافع ہے۔تمام تر معاشی دشواریوں اور مالی مسائل کے باوجود کمپنی منافع بخش ادارے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہدف خاص طور پر یو ایف جی خسارے کی شرح میں کمی لاکر حاصل ہوا ہے جو گزشتہ برس کے 10.57فی صد کے مقابلے میں رواں برس 8.50فی صد رہا جس سے کمپنی کو 1,233ملین روپے کی بچت ہوئی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے کمپنی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ مالی سال کی اگلی تین سہ ماہیوں کے دوران آپریشنل اور مالی نتائج میں مزید بہتری کے لیے کوشش کی جائے۔