متحدہ عرب امارات میں جنوری کے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 21:31

متحدہ عرب امارات میں جنوری کے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں جنوری کے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کے موقع پر اہم اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے ماہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ امارات میں یکم جنوری سے مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.7 درہم سے لے کر 1.95 درہم تک کا اضافہ ہو گا۔ سپر 98 کی قیمت میں 1.91 درہم فی لیٹر، اسپیشل 95 کی قیمت میں 1.80 درہم فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.94 درہم فی لیٹر اضافہ ہو گا۔ ای پلس فیول کی قیمت میں بھی 1.73 درہم فی لیٹر اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :