محمود خان اچکزئی کے بیان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی کیلئے دائر درخواست خارج

بدھ 28 دسمبر 2016 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان کیخلاف آرٹیکل چھ کی کاروائی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس اعجاز سواتی نے شہری اجمل خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست گزار اجمل خان نے پشتونخوا میپ کے سربراہ اور رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو پر آرٹیکل 6کی کارروائی کی درخواست کی تھی عدالت نے درخواست گزار کو وفاقی حکومت سے رابطہ کی ہدایت کر دی جبکہ پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان کیخلاف آرٹیکل چھ کی کاروائی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ۔