پشاور، آئی جی پولیس خیبر پختونخو ناصرخان دُرانی کی صدارت میں اجلاس

اجلاس میں فورنزک سائنس لیبارٹری کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) سنٹرل پولیس آفس پشاور میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخو ناصرخان دُرانی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فورنزک سائنس لیبارٹری کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر مسعود اسلم ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر زمحمدعالم شنواری اور اے آئی جی اسٹبلشمنٹ نجیب الرحمان بگوی نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر فورنزک سائنس لیبارٹری ربنوازنے آئی جی پی کو لیبارٹری کی موجودہ صورتحال ، کا م کی نوعیت افرادی قوت، درپیش چیلنجز اور مستقبل بحالی پلان کے بارے میں بریفینگ دی۔ ڈائریکٹر نے اجلاس کے شرکاء کو بتا یا کہ پچھلے سالوں کی تمام زیرالتواء رپورٹوں کو نمٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوششیں کی جا رہی ہے کہ اور رپورٹوں کو آخری شکل دینے کیلئے کم سے کم وقت مقرر کیا جاسکے۔

شرکاء کو مزید بتایا گیا۔ کہ فورنزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین نے شواہد/نمونے اکٹھا کرنے، اسکی بحفاظت ترسیل اور اسکا جرم سے تعلق کے بارے میں مختلف ریجنز کے انوسٹی گیٹرز/تفتیش کاروں کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہواہے۔آئی جی پی نے فورنزک سائنس لیبارٹری کو مزید مستحکم اورفعال بنانے کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فورنزک سائنس لیبارٹری میں ایسے ماہرین کو شامل کیا جائے جو مطلوبہ سائنسی قابلیت رکھتاہو اور ساتھ ساتھ ماہرانہ تجربہ بھی رکھتا ہو۔

تاکہ رپورٹوں کے معیار کو مزید بہتر بنا سکے۔ اسی طرح متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی گئی کہ فنگر پرنٹس کے تجزیے کی ونگ کو دوسرے شعبوں یعنی فوٹو گرافی، ویڈیو بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے تاکہ مجرموں کی سزا کی شرح کو بہتر بنایا جاسکے۔ آئی جی پی نے پنجاب فورنزک سائنس لیبارٹری کی فنی /ٹیکنیکل تعاون حاصل کرنے اور ایڈوانس ٹیکنیکل تربیت /فنی تربیت اور فورنزک انلائسز کی فیلڈ میں نئی مہارت کی حصو ل کیلئے یہاں کے ماہرین /عملے کو پنجاب بھیجوانے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پی نے یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ہر ایک تجزیے کے نمونے اکٹھا کرنے اور رپورٹ بالخصوص ٹمبر شدہ گاڑیوں اور مشکوک دستاویزات کے لئے ایک اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (لائحہ عمل) بھی وضع کریں تاکہ عوام کی سہولت کیلئے ان مقدمات کو عدالتوں میں نمٹانے کی عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ان ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے اگلا اجلاس مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :