یکم جنوری کو مغٹیان میں اے این پی کا شمولیتی اجتماع ہو گا ،حاجی نظام الدین کاکڑ

بدھ 28 دسمبر 2016 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ، تحصیل کاریزات کے صدر شبیراحمد کاکڑ نے ا پنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یکم جنوری کو مغٹیان میں شمولیتی اجتماع ہو گا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ اے این پی میں شامل ہونگے آئندہ آنے والا دور اے این پی کا ہو گا اور پشتونوں کے باقی ماندہ ارمانوں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا سی پیک پر اے این پی موقف واضح ہے اگر مغربی روٹ پر ترجیح نہ دی گئی تو عوامی نیشنل پارٹی بھر پور احتجاج کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو تعلیم صحت جیسے شعبوں میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے عوامی نیشنل پارٹی کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے لیکن سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے اور جمہوریت میں تنقید کر نا ہر کسی کا حق ہے اب بھی وقت ہے کہ حکومت اپنے غلطیوں کا ازالہ کریں مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوس کیا جس نام پر قوم پرستوں نے ووٹ لئے تھے صوبے اور عوام کے حقوق کے مسئلے پر وفاق کے سامنے بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں سی پیک کا مسئلہ ہو یا کوئی اور میگا پروجیکٹس حکومتی نمائندوں نے خاموشی اختیار کی ہے جو صوبے کے مفاد میں نہیں مردم شماری ہونی چا ہئے اور اس پر اختلافات سمجھ سے بالاتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :