ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر سیکٹر کمانڈرز کو ہدایت

بدھ 28 دسمبر 2016 22:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں جاری آپریشن کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ احکامات انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر افسروں اور ملاقات کے دوران دئیے۔ انہوں نے لیاری، اورنگی، لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد، عزیز آباد اور گڈاپ ٹاؤن کا دورہ کیا اورافسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورتحال اور جاری آپریشن میں کی گئی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :