پاکستان رینجرز سندھ نے ٹارگٹیڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:59

پاکستان رینجرز سندھ نے ٹارگٹیڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 6 جرائم ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقو ں میں ٹارگیٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے ملیر ٹاؤن، لیاقت آباد اور اتحاد ٹاؤن میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں لیاری گینگ وار کا ایک کارندہ اور 2 منشیات فروش جبکہ 2 ڈاکو شامل ہیں۔ دریں اثناء رینجرز سندھ نے ملیر کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :