چکن گنیا وائرس کے بھارت سے آنے کا شبہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ صحت نے خوف پھیلانے والے چکن گنیا وائرس کے بھارت سے آنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ صحت نے وائرس کی جڑ یعنی مچھر کو تلاش کر لیا لیکن اب یہ جاننا باقی ہے کہ آخر مچھر یہ وائرس کہاں سے لایا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ پڑوسی ملک بھارت سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس لئے امکان ہے کہ یہ وائرس پڑوسی ملک سے ہی آیا ہو۔ملیر اور کورنگی کے علاقوں میں اب تک چکن گنیا نے ہزاروں شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ تاہم اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :