ضلعی زکوٰة کمیٹیوں کے موجودہ چیئرمینوں اور ممبران کی دوبارہ تقرریاں

بدھ 28 دسمبر 2016 22:28

پشاور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا زکوٰة و عشر کونسل کے ایک اجلاس میں صوبے میں تمام ضلعی زکوٰة کمیٹیوں کے موجودہ چئیرمینوں اور ممبران کی دوبارہ تقرریاں کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تقرریاں 27دسمبر 2016سے مزید تین برسوں کیلئے ہوں گی۔اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰة و عشر ، سماجی بہبود اور ترقی خواتین کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔